جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ ،الرٹ جاری،متعلقہ محکموں کومراسلہ ارسال

 جنوبی پنجاب میں خشک سالی  کا خدشہ ،الرٹ جاری،متعلقہ  محکموں کومراسلہ ارسال

لاہور (اے پی پی،آئی این پی)پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے خدشہ بارے الرٹ جاری کر دیا۔۔۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ ہے ۔ جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک موسم برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔خشک سالی کا خدشہ اور ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...