پٹرولیم لیوی کے خلاف درخواست، وفاقی حکومت سے 2 ہفتوں میں جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا، جبکہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی غیر آئینی اور این ایف سی ایوارڈ سمیت آئین کی روح کے منافی ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے ، جبکہ اوگرا اور وزارت توانائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی طلب کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments