1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، سپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

1971 میں بھارت نے بنگالیوں  کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور  کیا، سپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزورکیا۔

 پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ کا کہنا تھا پچھلے 15سال میں بنگلادیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے ، بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے ۔ حسینہ واجد واپس آنے کا اعلان صرف اپنے کارکنوں کو بتانے کے لیے کرتی ہیں، حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلادیش واپس نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوستی کا تعلق مزید گہرا ہوگا، بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلا دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...