برطانیہ :جنوری سے بجلی اور گیس کے بل 26 فیصد بڑھنے کا امکان

برطانیہ :جنوری سے بجلی اور گیس  کے بل 26 فیصد بڑھنے کا امکان

لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث گیس کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں جنوری سے گھریلو بجلی اور گیس کے بلوں میں 26 فیصد اضافہ ہوگا،

جس سے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متاثر ہوں گے ۔برطانوی توانائی ریگولیٹر کے مطابق اضافے کے بعد ایک عام گھرانے کا سالانہ توانائی بل 443 پاؤنڈ بڑھ کر 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، جس سے عالمی منڈی میں تیل اور گیس مہنگی ہوگئی۔مقررہ نرخوں والے معاہدوں پر بجلی اور گیس استعمال کرنے والے مزید ایک کروڑ گھرانے فی الحال اس اضافے سے محفوظ رہیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...