کاروباری اعتماد میں تاریخی گراوٹ لمحہ فکریہ ، میاں زاہد

کاروباری اعتماد میں تاریخی گراوٹ لمحہ فکریہ ، میاں زاہد

سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے

کراچی (این این آئی)ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری برادری اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی معاشی پالیسی سازوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ (او آئی سی سی آئی) کے تازہ بزنس کانفیڈنس سروے ویو 30 کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد کا انڈیکس مثبت 13 فیصد سے کم ہوکر منفی 23 فیصد جبکہ او آئی سی سی آئی کے ممبران کا اعتماد مثبت 28 فیصد سے گر کر منفی 27 فیصد پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ثمرات کاروباری برادری تک پہنچانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2 جون 2026 کو جاری ہونے والے گزشتہ سروے ویو 29 کے مقابلے میں موجودہ سروے کے دوران تمام بڑے کاروباری شعبوں کے اعتماد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...