اسٹاک ایکسچینج، مندی، انڈیکس421 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج، مندی، انڈیکس421 پوائنٹس گرگیا

فروخت کا دباؤ ،کے ایس ای 100انڈیکس178121پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری سیشن کے دوران مسلسل دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 360 ارب روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ بعدازاں کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس میں تیزی سے کمی آئی اور ابتدائی اضافہ زائل ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 421 پوائنٹس یا 0.24 فیصد کمی سے 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں64 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18.5 ارب روپے رہی۔ حجم کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی 123.42 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی۔ مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236 میں کمی اور33میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...