یونان:مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال، پروازیں بھی منسوخ

یونان:مہنگائی کیخلاف ملک گیر  ہڑتال، پروازیں بھی منسوخ

ایتھنز(اے ایف پی)یونان میں مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے خلاف بدھ کو 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کے دوران ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے ،

جس سے ٹرانسپورٹ سمیت متعدد عوامی خدمات متاثر ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ایتھنز اور تھیسالونیکی میں14 ہزار افراد نے ریلیوں میں شرکت کی۔ ہڑتال کے باعث ایتھنز میٹرو سروس معطل رہی، مسافر بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے رہے جبکہ 15 علاقائی ہوائی اڈوں پر پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ مظاہرین نے کم تنخواہوں، مہنگے مکانات، بڑھتے کرایوں اور توانائی کے اخراجات پر تشویش ظاہر کی۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...