برطانوی فضائیہ کے طیارے رات کو محفوظ شیلٹرز میں منتقل

 برطانوی فضائیہ کے طیارے رات کو محفوظ شیلٹرز میں منتقل

رائل ایئر فورس جنگی طیاروں کے گرد ڈرون شکن جال نصب کرنیکامنصوبہ بنا رہی

لندن (اے ایف پی)برطانوی فضائیہ ڈرون خطرات کے پیش نظر رات کے اوقات میں اپنے طیاروں کو ہینگرز اور مضبوط محفوظ شیلٹرز میں منتقل کر رہی ہے ۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز اور اسکائی نیوز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رائل ایئر فورس ان جنگی طیاروں کے گرد ڈرون شکن جال (اینٹی ڈرون نیٹس) نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کھلے یا غیر محفوظ مقامات پر موجود رہتے ہیں۔ برطانوی حکام روس اور ایران سے درپیش خطرات کے حوالے سے باقاعدگی سے تنبیہات جاری کرتے رہے ہیں اور حکومت نے ملک کو مختلف ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے ۔منگل کو برطانیہ کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 5 اور وزارتِ دفاع نے یوکرین کو عسکری سازوسامان فراہم کرنے والے برطانوی اداروں کے لیے مشترکہ الرٹ جاری کرتے ہوئے روس کی جانب سے تخریب کاری کی بڑھتی ہوئی کوششوں سے خبردار کیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...