عالمی جوہری ماہرین کا PIEASیونیورسٹی کا دورہ

عالمی جوہری ماہرین کا PIEASیونیورسٹی کا دورہ

جوہری سلامتی، تحقیق و تربیت کا جائزہ ، استعداد کار میں اضافے سے متعلق بریفنگ شرکاء کو جوہری سلامتی کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی سہولیات کا بھی دورہ کرایا گیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بین الاقوامی جوہر ی ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندگان نے پاکستان کی میزبانی میں 23سے 26نومبر تک جاری این ایس ایس سی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کے تیسرے روز PIEASیونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں( باقی  انہیں جوہری سلامتی کے شعبے میں پاکستان کی تعلیمی، تحقیقی و تربیتی صلاحیتوں اور اس ضمن میں ادارے کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو جوہری سلامتی کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کی تیاری، پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی اور پیاس یونیورسٹی کا کردار خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔ یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر انیلہ عثمان نے استقبالیہ خطاب میں جوہری سائنس کے شعبے میں معیاری تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

نیٹ ورک میں پاکستان کے فوکل پرسن اور سابق چیئرمین نے شرکاء کو یونیورسٹی میں جوہری سلامتی کی تعلیم و تربیت کے پروگراموں کے بارے میں بتایا کہ پیاس یونیورسٹی میں جوہری سلامتی کی باضابطہ تعلیم کا آغاز 2009ء میں ایم ایس نیوکلیئر انجینئرنگ پروگرام کے تحت ذیلی تخصص کے طور پر کیا گیا تھا، جبکہ اب اس شعبے میں جوہری سلامتی اور طبعی تحفظ کے نظام سے متعلق خصوصی کورسز بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ شرکاء کو یونیورسٹی میں جوہری سلامتی کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم خصوصی سہولیات کا بھی دورہ کرایا گیا، جن میں نیوکلیئر سکیورٹی ایجوکیشنل لیبارٹری نمایاں ہے ، وفد کو جوہری تحفظ، سلامتی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت کے لیے دستیاب دیگر سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے آئی اے ای اے -پیاس کولیبریٹنگ سینٹر اور مختلف تحقیقی لیبارٹریوں کا دورہ کیا، اساتذہ و ماہرین سے براہ راست تبادلہ خیال کیا اور تعلیمی و تربیتی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پیاس یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے درمیان دیرینہ اشتراکِ عمل کو بھی اجاگر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...