ایف بی آر نے مقامی اے ای او آئی سافٹ ویئر کیلئے ٹیم بنا دی
بزنس ڈومین ٹیم سافٹ ویئر کی تیاری، تنصیب اور عملدرآمد کے امور دیکھے گی ٹیم پی ڈبلیو سی، آر ای ایم آئی ٹی، پرال اور متعلقہ فریقین سے رابطے میں رہے گی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)ایف بی آر نے مقامی سطح پر معلومات کے خودکار تبادلے کے سافٹ ویئر کی تیاری اور تنصیب کی نگرانی کے لیے نو رکنی بزنس ڈومین ٹیم تشکیل دے دی۔ایف بی آر کے مطابق انڈیجینس آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن (اے ای او آئی) سافٹ ویئر کی تیاری اور عملدرآمد کے امور کی نگرانی کے لیے ٹیم قائم کی گئی ہے ۔ٹیم میں ڈائریکٹر پی آر اے ایل ڈاکٹر فرید ظفر، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز آفتاب عالم، چیف ریونیو ڈومین آفیسر پرال زین العابدین ساہی، چیف ایکسچینج آف انفارمیشن ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز عثمان اصغر، سیکرٹری ٹرانسفر پرائسنگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز فرحت حیات شاہ، ریونیو ایڈوائزر ٹیکس لیڈ آر ای ایم آئی ٹی ایف سی ڈی او اکبر مایو، سیکرٹری ٹی ڈی یو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز علی سعید، نیٹ ورک منیجر پی آر اے ایل ریاض عالم اور پرنسپل ڈیٹا انجینئر پی آر اے ایل عظیم شوکت شامل ہیں۔بزنس ڈومین ٹیم مقامی اے ای او آئی سافٹ ویئر کی تیاری، تنصیب اور بعد ازاں دیکھ بھال کے لیے پی ڈبلیو سی، آر ای ایم آئی ٹی، پی آر اے ایل اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments