رواں سال پولیو کے 10ویں کیس کی تصدیق، 14ماہ کی بچی متاثر

رواں سال پولیو کے 10ویں کیس کی تصدیق، 14ماہ کی بچی متاثر

متاثرہ بچی کا تعلق ضلع کرک سے ، خیبر پختونخوا میں اس سال یہ آٹھواں کیس ہے وائرس متصل ضلع بنوں کے سیوریج میں 8ماہ سے موجود، بچوں کیلئے بڑا خطرہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انسداد پولیو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں رواں سال پولیو وائرس کے دسویں کیس کی تصدیق کی ہے ، متاثرہ بچی کی عمر 14 ماہ ہے اور اس کا تعلق ضلع کرک کی یونین کونسل شناوہ گوڈی خیل سے ہے ۔ کرک سے گزشتہ چھ سال میں پولیو کا یہ پہلا اور خیبر پختونخوا سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ آٹھواں کیس ہے ۔ کرک سے متصل جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ آٹھ ماہ سے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کی موجودگی سامنے آ رہی ہے جس سے واضحہوتا ہے کہ وائرس کی مسلسل گردش بچوں کی صحت و سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔ رواں سال خیبر پختونخوا سے آٹھ کیسز اور سندھ سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیس کی جامع تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...