خیبرپختونخوا، 9اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
پشاور (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 9 اضلاع میں ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندی ہوگی جس میں کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، چترال اپر، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور شامل ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتظامی انتظامات، نقشوں کی خریداری اور عملے کی تربیت 1 دسمبر سے 9 دسمبر تک مکمل ہو گی جبکہ ویلیج و نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی فہرست 10 دسمبر سے 9 جنوری تک تیار ہو گی۔ دوسری جانب ابتدائی فہرست 10 جنوری کو اعتراضات کیلئے شائع کی جائے گی، اعتراضات 11 جنوری سے 27 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments