موبائل فون ٹاورز سولر پر منتقل کرنے کیلئے 3سالہ پلان طلب

موبائل فون ٹاورز سولر پر منتقل کرنے کیلئے 3سالہ پلان طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں بجلی کی بندش کے باعث موبائل سروس متاثر ہونے سے بچانے اور بلاتعطل خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موبائل فون ٹاورز کو شمسی توانائی اور دیگر متبادل ذرائع پر منتقل کرنے اور ٹیلی کام صنعت و متعلقہ اداروں کی مشاورت سے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔

 اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں سے لوڈشیڈنگ سے متاثرہ ٹاورز کی تفصیلات، متبادل توانائی کی تنصیب اور ڈیزل کے استعمال میں کمی کے لیے آئندہ تین سال کا منصوبہ طلب کیا ہے ۔ شمسی توانائی و بیٹریوں، شمسی توانائی و ڈیزل کے مشترکہ نظام اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کرنے کی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو ڈیزل کے زیادہ کھپت والے 10 فیصد ٹاورز کی نشاندہی اور کمی کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیپرا اور بجلی کمپنیوں کے تعاون سے ٹاورز کو مرحلہ وار لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کر کے بجلی فراہم کرنے کے امکانات پر بھی آرا طلب کی گئی ہیں۔ 7 دسمبر تک تجاویز اور معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...