پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
سعد وڑائچ کی مدت مکمل ہونے کے بعد معظم علی نئے ناظم الامور ہونگے
اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں سعد وڑائچ کی مدت تعیناتی مکمل ہونے کے بعد معظم علی کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دینے والے سعد وڑائچ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی ان کی جگہ معظم علی کو بھارت میں نیا ناظم الامور تعینات کیا جائے گا،معظم علی اس وقت سعودی عرب میں نائب سفیر ہیں جبکہ سعد وڑائچ کو وطن واپسی پر دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد معظم علی جلد نئی دہلی روانہ ہو نگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments