شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کویت پر حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کویت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مکمل احترام یقینی بنایا جانا چاہیے ۔وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے ، کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ کویت میں پاکستانی سفارتخانہ کویتی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments