سعودی عرب ،ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفود کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ، طاہر اشرفی

سعودی عرب ،ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفود کی  میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ، طاہر اشرفی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تنظیم حرمین شریفین کونسل نے اسلام آباد میں مکہ اتحاد برائے دفاع کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ اجلاس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے اعتماد، گہری دوستی اور دفاعی و سفارتی تعاون کے فروغ کا عکاس ہے ۔دونوں تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلی ٰسطح وفود کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز اور باعث مسرت ہے ۔ اسلام آباد میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال دونوں برادر ممالک کے عوام اور قیادت کے لئے پاکستانی عوام کی محبت اور احترام کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...