سعد رفیق کا ’’کاروانِ بیداری‘‘تحریک شروع کرنے کا اعلان

سعد رفیق کا ’’کاروانِ بیداری‘‘تحریک شروع کرنے کا اعلان

باقاعدہ آغاز نئے سال سے ہوگا، پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا:رہنما ن لیگ

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ’’کاروانِ بیداری‘‘کے نام سے نئی سیاسی و فکری تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، جس کا باقاعدہ آغاز نئے سال کے شروع میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے اس پیش رفت سے مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ،یہ فی الحال محض ایک تحریک ہے اور اس کے تحت کوئی نئی سیاسی جماعت تشکیل نہیں دی جا رہی۔ سابق وفاقی وزیر کے مطابق اس تحریک میں کسی ایک جماعت کی قید نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہو رہے ہیں ،اب تک مسلم لیگ (ن)سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے 125 سے زائد افراد ‘کاروانِ بیداری’ کی باقاعدہ رکنیت اختیار کر چکے ہیں، نئے سال کے آغاز پر اسے باضابطہ لانچ کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...