اختلا ف کی آڑ میں اہلِ خانہ کو نشانہ نہیں بنا نا چاہیے :بیرسٹرگوہر
مولانا فضل الرحمن کے خاندان کی خواتین کو سڑک پر دیکھ کر بہت دکھ ہوا سب سے اپیل ہے سیاسی اختلاف سیاست تک محدود رکھیں :چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر کسی بھی اختلاف کی آڑ میں اہلِ خانہ، بالخصوص خواتین، بچوں اور خاندان کے غیر سیاسی افراد کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا سیاست کی تلخی کو اپنی معاشرتی روایات اور خاندانی اقدار کی حدیں پار نہیں کرنے دینی چاہئیں، میں عمران خان کی تینوں بہنوں کے حوالے سے بھی کئی بار یہی بات کہہ چکا ہوں، آج مولانا فضل الرحمن کے خاندان کی خواتین کو سڑک پر دیکھ کر بہت دکھ ہوا، مولانا صاحب کے اہلِخانہ ہمارے اپنے ہیں، ان کی عزت و حرمت کا پاس رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں ایسی گہری تقسیم پیدا کرتے ہیں جسے بعد میں ختم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ، میری سب سے اپیل ہے سیاسی اختلاف کو سیاست تک محدود رکھیں اور خاندانوں کو اس سے دور رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments