کولمبین لیگ فٹ بال:میلوناریس نے ٹائٹل جیت لیا

کولمبین لیگ فٹ بال:میلوناریس نے ٹائٹل جیت لیا

کولمبین لیگ فٹ بال فائنل میںکولمبیا کے کلب میلوناریس نے ڈی پورٹیوو انڈپینڈنٹ میڈیلین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی

بوگوٹا(اسپورٹس ڈیسک)کولمبین لیگ فٹ بال فائنل میںکولمبیا کے کلب میلوناریس نے ڈی پورٹیوو انڈپینڈنٹ میڈیلین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔کھیل کے چوالیسویں منٹ میں فاتح ٹیم کے ڈبلیو کوسمے نے پہلا گول کیا جسے میڈیلین کے ڈبلیو زپاٹا نے تریپن ویں منٹ میں برابر کر ڈالا اور یہ نتیجہ میچ کے خاتمے تک برقرار رہا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میلوناریس نے پانچ اور میڈیلین نے چار گول کئے یوں میلوناریس نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں