فٹ بال ہیروز کی دنیا

فٹ بال ہیروز کی دنیا

شاہد خان ویمنز چیمپئن ٹیم ینگ رائزنگ اسٹار کے کوچ

کراچی (امتیاز نارنجا) شاہد خان کا شمار ان بین الاقوامی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے کھیل سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ جب انہوں نے ہاتھ میں وسل تھامی تو شاندار میچز بھی سپروائز کئے اور جب انہیں کوچنگ کا موقع ملا تو اسلام آباد کی ویمنز ٹیم کو ایک سال کے اندر اس مہارت سے تیار کیا کہ وہ 2008 اور 2010 میں قومی ویمنز چیمپئن کی حیثیت سے پہچانی جانے لگی۔ 1963 میں 8سال ان کی عمر اپنے فٹبال کیرئیر کا پشاور شہر سے آغاز کیا۔ وہ ین دنوں کینٹ پبلک اسکول پشاورکے طالب علم تھے۔ انہوں نے ینگ محمڈن فٹبال کلب پشاور سے فٹبال کھیل کے اسرارورموز سیکھے ۔ تاہم پروفیشنل فٹبال کھیلنے کیلئے انہیں اسلام آبادکا رخ کرنا پڑا جہاں وہ 1973میں سی ڈی اے ٹیم کا حصہ بنے۔ 1975میں انہیں قومی انڈر 20 اور 1976-77 میں انہیں قومی انڈر21 ٹیم کے کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا۔ اس ٹیم کے ہمراہ شاہد خان نے افغانستان کا دورہ کیا۔ افغانستان میں شاندار کارکردگی پر انہیں قومی سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا جہاں پاکستان کے لیجنڈری فٹبالر و کپتان قیوم علی چنگیزی کی کوچنگ میں انہوں نے قومی ٹیم کے ہمراہ بھارت، روساور افغانستان کا دورہ کیا۔ 1978میں برما کے خلاف فرینڈلی میچز اور تھائی لینڈ میں کنگز کپ کے لئے قومی ٹیم میں اسٹینڈ بائی رکھا گیا جس سے انہیں مایوسی ہوئی۔ 1987میں شاہد خان کو اس قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا جس نے نیپال میں اولمپک کوالیفائر کھیلا۔ 1993 اور 1994 میں وہ فیفا ریفریز لسٹ پر رہے تاہم اس وقت کے سیکریٹری جنرل حافظ سلمان بٹ سے اختلافات انہیں گوشہ گمنامی میں لے گئے۔ شاہد نے پہلی پاکستان پریمیئر لیگ کے میچز سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کیا بعدازاں وہ پی پی ایل میں ریفریز انسپکٹر اور میچ کمشنر کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں