ایران ،آسٹریلیااور جنوبی کوریا فٹبال ورلڈکپ کیلئے اہل
آسٹریلیانے عراق اور ایران نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا کر کوالیفائی کیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک )ایران، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا نے آئندہ سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کولیفائی کرلیا۔ اولسان میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایران نے دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے میزبان جنوبی کوریا کو ایک گول سے شکست دی۔ رضا گوچانی میچ کے ہیروثابت ہوئے انہوں نے کھیل کے ساٹھویں منٹ میں میچ کا واحد گول داغ کر اپنی ٹیم کوفاتح بنایا۔ تاہم جنوبی کوریا نے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بناء پرورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا نے عراق کو ایک صفر سے قابو کر کے تیسری مرتبہ عالمی میلے میں جگہ بنا ئی۔