کرس گیل نے زیادہ چھکے لگانے میں جیک کیلس کوپیچھے چھوڑدیا

کرس گیل نے زیادہ چھکے لگانے میں جیک کیلس کوپیچھے چھوڑدیا

ویسٹ انڈیزکے کرس گیل ٹیسٹ میچوں میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ گیل نے جنوبی افریقن بلے باز جیک کیلس کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیزکے کرس گیل ٹیسٹ میچوں میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ گیل نے جنوبی افریقن بلے باز جیک کیلس کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے ، انہوں نے سو چھکے لگا رکھے ہیں۔ کنگسٹن میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں گیل نے 64 رنز بنائے جس میں انہوں نے ایک چھکا بھی لگایا۔ جیک کیلس 97 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں