شعیب اختر پر جرمانہ کالعدم پی سی بی کو70لاکھ واپس کر نیکی ہدایت
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق کرکٹر شعیب اخترپر پی سی بی کی جانب سے عائد کئے گئے . . .
لاہور(خبر نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق کرکٹر شعیب اخترپر پی سی بی کی جانب سے عائد کئے گئے 70 لاکھ روپے جرمانے کو کالعدم قراردیتے ہوئے پی سی بی کوہدایت کی ہے کہ وہ شعیب اختر سے جرمانے کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرے ۔شعیب اختر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی سی بی نے مس کنڈکٹ کے الزام کے تحت یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے شعیب اخترکوسزا سنائی تھی لہٰذااسے ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرمانہ کو کالعدم قراردے دیا۔ اور پی سی بی کو ہدایت کی کہ وہ شعیب اختر سے جرمانے کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرے ۔