ماسٹر اصغر بلوچ پر باکسنگ کے کھیل کو تباہ کرنے کا الزام
کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ..
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ماسٹر محمد اصغر بلوچ نے باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کی پوسٹ پر نظر جمالی ہے اور وہ اس سلسلے میں پورے سندھ میں متوازی ڈسٹرکٹس قائم کرکے باکسنگ کے کھیل کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغر بلوچ ایک طویل المیعاد منصوبہ پر عمل پیرا ہیں ان کو باکسنگ کی حقیقی سرگرمیوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ کراچی ساؤتھ پھر کراچی ویسٹ اور اب سندھ بھر میں اپنی لابی کو متحرک کررہے ہیں۔ ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ ماسٹر اصغر بلوچ سندھ کی صوبائی ایسوسی ایشن کو سنبھال نہ سکے وہ کس طرح ملک بھر میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیں گے۔