ڈی ایف اے سینٹرل کے تحت ریفریز کیلئے ریفریشرز کورس
نیشنل بینک آف پاکستان ڈی ایف اے سینٹرل چیمپئن شپ کے سلسلے میں سکسٹین اسٹار فٹ بال کلب میں سیکریٹری سینٹرل سلیم پٹنی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ سینٹرل سے تعلق رکھنے والے ریفریز کیلئے فٹ بال کے نئے قوانین کے مطابق ریفریشرز کورس کا اہتما م کیا گیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جس میں بڑی تعداد میں ریفریز نے شرکت کی ۔ان ریفریز میں ہدایت اﷲ،انسٹریکٹر ارسلان شریف ،بابر نسیم ،نور عالم ،عین الحق ،کلیم حسین ،احمد ،سلیم موسیٰ ،ہارون ،نجیب اﷲ ،اسماعیل منصوری،امان منصوری،محمد علی نواز ،باسط،محمد فاروق ،امیر ،کامران ،ممتاز ،صابر بلوچ اور عبدالرؤف نے شرکت کی۔ طبعیت کی ناسازی کے باعث صدر ریفریز سندھ ایسوسی ایشن اقبال جونیئر کی عدم شرکت کے باعث انسٹرکٹر ارسلان سلیم نے ریفریز کو نئے فٹ بال قوانین کے مطابق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری ڈی ایف اے سینٹرل سلیم پٹنی و دیگر بھی موجود تھے ۔