اولمپیئن سہیل عباس کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

 اولمپیئن سہیل عباس کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

عالمی ریکارڈ ہولڈر ہاکی اولمپیئن سہیل عباس کے والد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سید افتخار حسین طویل علالت کے ....

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) عالمی ریکارڈ ہولڈر ہاکی اولمپیئن سہیل عباس کے والد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سید افتخار حسین طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ، مرحوم کی عمر68 برس تھی ان کی نماز جنازہ رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی گئی جبکہ ان کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں سپردخاک کیاگیا۔ مرحوم نے بیوہ سمیت تین بیٹے سوگوارچھوڑے ہیں ان کی وفات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر سیکریٹری شہبازاحمد سینئر، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپیئن شاہد علی خان، سیکریٹری رمضان جمالی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر واسع جلیل، سیکریٹری محمد فاروق خان، پی آئی ایچ کے سیکریٹری رائو جاوید اقبال، زاہد شہاب، گل فرازاحمد خان، جاوید اقبال بیگ، اولمپیئن حنیف خان،کامران اشرف، سمیر حسین، سلیم شیروانی، کاشف جواد، ناصر احمد، محمد علی و دیگر نے سہیل عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں