یو ایس اوپن پر سٹے بازی کا دھبہ
یو ایس اوپن پر سٹے بازی کا دھبہ لگ گیا
نیو یارک(اسپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن پر سٹے بازی کا دھبہ لگ گیا۔ ویمنز سنگل ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں روسی کھلاڑی ویٹالیا ڈیاٹچینکو اور سوئس پلیئر ٹائمی بیکسنزکی کے میچ میں سٹے بازی کے مشکوک طریقہ کار پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹینس اینٹیگریٹی یونٹ کے ترجمان نے بتایا کہ میچ سے متعلق دستیاب معلومات کا جائرہ لینے کے بعد ممکنہ ایکشن لیا جائے گا ۔