اے ایف سی حکام رواں برس مقابلوں کے انعقاد کیلئے پرعزم

اے ایف سی حکام رواں برس  مقابلوں کے انعقاد کیلئے پرعزم

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے حکام پرعزم ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود رواں برس ایشیائی سطح کے نمایاں فٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا

کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک)تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں شائقین کے بغیر بند دروازوں میں یقینی بنایا جائے ۔اے ایف سی کے جنرل سیکریٹری جان ونڈسر کو پورا بھروسہ ہے کہ رواں برس اے ایف سی چیمپئنز لیگ اور اے ایف سی کپ کو تکمیل کے مراحل تک پہنچایا جائے گا جس میں ایشیاء کے علاوہ سینٹرل ایشیاء اورمڈل ایسٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کے ممالک میں جون تک کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن ابھی ان کے پاس کافی وقت ہے لہٰذا وہ اپریل کے اختتام تک نئے شیڈول کا اعلان کریں گے جس میں بند دروازوں کے پیچھے میچوں کے انعقاد کا آپشن موجود ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں