آئی پی ایل کی کامیابی میں پاکستانی امپائرز کا بڑا کردار
خراب معیار کے باعث بھارت کو پاکستان سے امپائرز بلانا پڑے ، اسد رؤف
کراچی (سپورٹس رپورٹر)سابق امپائر اسد رؤف کا کہنا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ کی کامیابی میں پاکستانی امپائرز کا بھی بڑا کردار ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں امپائرنگ کا معیار اتنا خراب تھا کہ شرکت کرنے والے کرکٹرز تک شکایت کر رہے تھے اور کشیدہ تعلقات کے باوجود بھارت کو پاکستان سے امپائرز بلانے پڑے ۔ اسد رؤف کا کہنا تھا کہ خراب امپائرنگ پورے ایونٹ کو متاثر کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائرنگ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ پاکستان میں امپائرنگ کا معیار خراب ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ مالی مراعات اور تکنیکی لوگوں کی کمی ہے ۔ اسد رؤف کا کہنا تھا کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈی آر ایس کا استعمال بھی بہتر انداز میں نہیں کر سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments