بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں جھڑپ

بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں جھڑپ

آکاش چوپڑا کے سلیکشن پر سوال اٹھانے پرجمی نیشام نے بھی سیدھی سنادیں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھادیا۔ حال ہی میں یو اے ای میں جاری اس کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے ۔ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں باؤلنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشام کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگادیا۔اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ جمی نیشام میچ ونر نہیں ہے ، یہ کیوں کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں؟۔جواب میں جمی نیشام نے آکاش چوپڑا کے ٹی ٹونٹی کیریئر پر روشنی ڈا ل دی اورپوسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 18.55 اورسٹرائیک ریٹ 90 لکھتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ زیادہ میچز نہیں جیتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں