حسن علی زمبابوے کیخلاف بہترین بالنگ کارکردگی پر خوش

حسن علی زمبابوے کیخلاف بہترین بالنگ کارکردگی پر خوش

ہر اچھی کارکردگی کھلاڑی کو بھرپور اعتماد فراہم کرتی ہے ،قومی فاسٹ بالر

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر حسن علی نے زمبابوے کیخلاف بہترین بالنگ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اچھی کارکردگی کھلاڑی کو بھرپور اعتماد فراہم کرتی ہے۔پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز چار وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو 176 رنز پر محدود کرنے والے حسن علی کا دن کے اختتام پر کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی ایک چیلنجنگ ٹاسک ہوتا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ممکن بنانے کے بعد انہیں اپنی اچھی کارکردگی کی زیادہ خوشی ہے ۔دائیں ہاتھ کے پیسر نے چار وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی کے ساتھ بالنگ کے تجربے پر اعتراف کیا کہ انہیں ساتھی فاسٹ بالر کے ساتھ بالنگ کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ خود کو ایک موثر فاسٹ بالنگ جوڑی محسوس کرتے ہیں جس میں خاص طور پر دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کا کامبی نیشن انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی نقصان کے بغیر 103 رنز بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ٹیسٹ میں کامیابی پر نظریں جما لی ہیں اور حسن علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی سے منصوبہ بنایا تھا کہ پہلے روز سے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے اور شکر ہے کہ وہ اس حوالے سے کامیاب رہے اور توقع ہے کہ اسی انداز سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے وہ اس میچ میں کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں