ہالے اوپن ٹینس:ٹاپ سیڈڈینیئل میڈیڈیو کا سفر تمام

ہالے اوپن ٹینس:ٹاپ سیڈڈینیئل میڈیڈیو کا سفر تمام

الیگزینڈر زویریو اور آندرے روبلیف کی لاسٹ 16راؤنڈ میں پیش قدمی

ہالے (سپورٹس ڈیسک)جرمنی میں جاری ہالے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا جب میزبان ملک کے یان لینارڈ سٹرف نے ٹاپ سیڈ روسی حریف ڈینیل میڈیڈیو کو سات،چھ اور چھ،تین سے ٹھکانے لگا دیا جبکہ نمبر چار سیڈ روس کے آندرے روبلیف نے ہم وطن کیرن خاشانوف اور نمبر تین سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے ہم وطن حریف ڈومینک کوئپفر کو مات دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد فرانس کے آرتھر رنڈرکنیچ اور اوگو ہمبرٹ،کینیڈا کے فیلکس آگر ایلیاسیمے ،جرمنی کے فلپ کولشرائبر،سلواکیہ کے لوکاس لاکو،جاپان کے کائی نیشکوری اور جنوبی افریقہ کے لائیڈ ہیرس بھی لاسٹ 16 راؤنڈ میں داخل ہو گئے لیکن نمبر آٹھ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو بھی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں