یونس خان کی کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنیکا فیصلہ

یونس خان کی کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنیکا فیصلہ

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بیٹنگ کوچ این ایچ پی سی محمد یوسف کو بھجوائے جانیکا امکان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)یونس خان کی رخصتی کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذارئع کے مطابق پی سی حکام نے فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو منیجرشاہد اسلم کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں گے ۔خیال رہے یونس خان نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے دو روز پہلے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ڈربی میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ اس وقت کوئی بیٹنگ کوچ نہیں تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھجوائے جانے کی باتیں گردش کررہی تھیں۔محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں