قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب

 قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب

25 تا 27 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلا لیا،ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہونگے ، 25 جولائی تا 27 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شامل 32 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹرز لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 25 تا 27 جولائی ان کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا،ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات کئے گئے ہیں جبکہ قومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کرینگے ۔ کھلاڑیوں میں امجد علی وقار ، منیب الرحمن ،عبداللہ،مبشر علی،عقیل احمد ،معین شکیل ،ابوبکر ،تعظیم الحسن ،رضوان علی ،دانش ، آصف حنیف،عدیل لطیف ،رضوان علی،ایم رضوان ،ایم عمر بھٹہ،علی شان و دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں