آئی پی ایل:چنئی سپرکنگز نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

آئی پی ایل:چنئی سپرکنگز  نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

آئی پی ایل کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ میں مرد میدان فاف ڈو پلیسز کے 86 رنز کے سہارے تین وکٹوں پر 192رنز بنائے ۔سنیل نارائن دو وکٹیں لے سکے ۔جواب میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کے شبمان گل 51 اور وینکٹیش ایئر نے 50 رنز بنا کر بہترین آغاز فراہم کیا مگر نو وکٹوں پر 165 رنز بنائے جا سکے ۔شردل ٹھاکر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں