کھیل میں سیاست کرنے والے بھارتیوں کو بی سی سی آئی کا کرارا جواب

 کھیل میں سیاست کرنے والے بھارتیوں کو بی سی سی آئی کا کرارا جواب

بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی منسوخی پر بی سی سی آئی ترجمان نے کرارا جواب دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ گلوبل ایونٹس میں کسی ٹیم کیخلاف کھیلنے سے انکار ممکن نہیں کیونکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق اسے کھیلنا ہی ہوتا ہے

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کے مطابق جن میچوں کا آئی سی سی کے تحت انعقاد کیا جاتا ہے اس میں شامل ممالک کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنی ہی ہوتی ہے جو پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور اسی وجہ سے پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ میچ کو منسوخ کردیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں