نیشنل آرچری چیمپئن شپ آج کوئٹہ میں شروع ہوگی

نیشنل آرچری چیمپئن شپ  آج کوئٹہ میں شروع ہوگی

آٹھویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی۔ ہیڈ آف ڈیلی گیشن امتیاز شیخ کی نگرانی میں سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)محمد الیاس کوچ اور شکیل احمد منیجرمقرر کئے گئے ہیں۔مینز ٹیم میں اعجاز علی کپتان ،مشہود احمد ،معاذ،استحسن اور عبدالنور شامل ہیں جبکہ ویمن ٹیم میں مریم توصیف ،صدف،طوبیٰ بابر اور ثنا ء طاہر کو منتخب کیا گیا ہے ۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں سندھ کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض عامر رفیق ،مصور بیگ،زاہد حمید اور امبرین بابر انجام دیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں