جہانگیربٹ ہاکی:گلبرگ ایچ سی اور حنیف خان الیون کی فتوحات

جہانگیربٹ ہاکی:گلبرگ ایچ سی  اور حنیف خان الیون کی فتوحات

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے دوسرے روز گلبرگ ایچ سی الیون نے جنید علی خان کے دو گولز کے سہارے رینجرز الیون کو دو،ایک سے ہرا دیا

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) تاہم اے آر عثمان بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔چوتھے میچ میں حنیف خان الیون نے کراچی گلیڈی ایٹرز کو چار،تین سے زیر کیا۔فاتح ٹیم کیلئے کاشف جواد اور اذلان خان دو،دو گولز کر سکے مگر کراچی گلیڈی ایٹر کے ریان الرحمٰن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں