رمیز راجہ کی دوسری فتح پر انڈر19کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

 رمیز راجہ کی دوسری فتح پر انڈر19کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

نوجوانو، آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیغام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کوہرانے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کیلئے پاکستان انڈر19ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں