کوویڈ پروٹوکولز پر عمل سب کی ذمہ داری :وہاب ریاض

کوویڈ پروٹوکولز پر عمل سب کی ذمہ داری :وہاب ریاض

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کوویڈ پروٹوکولز پر عمل سب کی ذمہ داری ہے اور ٹورنامنٹ پہلے بھی دو مرتبہ روکا جا چکا لہٰذا اس بار ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے جنون میں مبتلا ہیں اور اچھی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنا چاہیں گے ۔لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ نئے کپتان شاہین آفریدی کیساتھ میدان سنبھالیں گے اور رواں سال ان کی ٹیم بہترین کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ جیتے گی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم کی تیاری اچھی ہے تو وہ پی ایس ایل کو دلچسپ بنائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں