پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کا اعلان

 پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کا اعلان

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے جس میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں ۔

جس کے تحت کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے سکواڈ میں شامل کرسکتی ہے ، کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 8 مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں تاہم کووڈ 19 کا شکار ہونے کی صورت میں ٹیم کو 11 کے 11 مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی، فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے انیس اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کیلئے اس ٹیم پر 30 یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی، فائنل کے لیے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے ۔

ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوسکا تو 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائیگا۔ ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں