معاملات طے ، ثقلین پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار

معاملات طے ، ثقلین پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ـ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور عبوری ہیڈ کوچ کام کرنے والے ثقلین مشتاق کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاملات طے پاگئے ۔

 واضح رہے کہ ایک روز قبل ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ہیں، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کی کوچنگ کے معاملات سنبھالیں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ثقلین مشتاق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) میں ذمہ داریاں نہیں نبھائیں گے ۔خیال رہے کہ مصباح الحق کے استعفے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں