نیا ناظم آباد فٹ بال:برما آفریدی اور نیشنل شاہین کا مقابلہ برابر
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں برما آفریدی اور نیشنل شاہین کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیر برابر ہو گیا۔
نیا ناظم آباد فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔مہمان خصوصی نیا ناظم آباد کے سیکیورٹی ہیڈ کرنل طاہر اور کرنل سہیل نے برما آفریدی فٹ بال کلب کے عبدالرحمن کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔آج شب گیارہ بجے شاہد میموریل کا مقابلہ غریب شاہ یونین سے ہوگا۔