ہم نے کرکٹ کا آغاز کیا تو مناسب مواقع میسر نہ تھے ،بسمہ معروف

ہم نے کرکٹ کا آغاز کیا تو مناسب مواقع میسر نہ تھے ،بسمہ معروف

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو اس وقت اس کھیل میں خواتین کیلئے مناسب مواقع میسر نہیں تھے اور نہ ہی آج جیسی سہولیات تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملک بھر سے صلاحیت تلاش کرنے کے اقدام کے بعد اب کرکٹ کا کھیل ہرخواہشمند خاتون کرکٹر کی رسائی میں ہوگا جو یقینی طور پر ملک میں خواتین کرکٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔بسمہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ نو عمر لڑکیاں اس کھیل میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور مناسب کوچنگ، تربیت اور سہولیات کے حصول کے بعد وہ ملک کیلئے ہر سطح پر اپنی خدمات پیش کر سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں