آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور نے  گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ممبئی(اے پی پی)انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، ہاردک پانڈیا کے ناقابل شکست 62 رنز رائیگاں گئے ۔

ویرات کوہلی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وانکھیڈے سٹیدیم ممبئی میں کھیلے گئے۔ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔جواب میں رائل چیلنجرزبنگلور نے مطلوبہ ہدف ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ویرات کوہلی نے 2چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے ، فاف ڈو پلیسی 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،گلین میکسویل ناقابل شکست 40رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں