نیوزی لینڈ کی سردی سے شاداب خان کو امی یاد آگئی

نیوزی لینڈ کی سردی سے  شاداب خان کو امی یاد آگئی

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو لاہور سے جاتے ہی فوراً کرائسٹ چرچ میں مختلف موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نیوزی لینڈ کی سردی سے شاداب خان کو امی یاد آگئی کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ آج بھی بارش، موسم سرد اوربرفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

موسم کے لحاظ سے شام کے میچز کے دوران پاکستان ٹیم کو ٹف کنڈیشنز کا سامنا ہوگا۔

 رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل واحد ٹریننگ سیشن بھی بارش سے متاثر ہونیکا امکان ہے ۔بابر اعظم، شاداب اور حارث رؤف نے ہوٹل سے باہر موسم کو خوب انجوائے کیا۔شاداب نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہائے امی جی سردی‘‘۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں