بلیو ریز نے چیمپئنز لیگ جیت لی

 بلیو ریز نے چیمپئنز لیگ جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلیو ریز نے گولڈن ہاکس کو فائنل میں22 رنز سے شکست دے کر فلیٹ گارڈچیمپئنز لیگ سیزن ون میں کامیابی حاصل کر لی ۔

 فاتح ٹیم کے امجد غفار74رنز اور تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی ایونٹ قرار پائے ۔قبل ازیں راؤنڈمیچ میں رائل اسٹرائیکر ز کو بلیوریز کیخلاف شکست ہوگئی۔روبی ٹائیگرز نے بادشاہ الیون کو ہرادیا جبکہ گولڈن ہاکس نے لوہار فائٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں