ایشیاء کپ:پاکستان کو ادھوری میزبانی دینے کی کوشش

ایشیاء کپ:پاکستان کو ادھوری میزبانی دینے کی کوشش

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کو ایشیاء کپ کی ادھوری میزبانی دینے کی بھرپور کوشش جاری ہے اور اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ۔۔۔

 ٹورنامنٹ تو پاکستان میں ہی ہوگا مگر ایونٹ میں بھارت کے میچز انگلینڈ سمیت دیگر نیوٹرل وینیوز پر کھلائے جانے کا امکان ہے ۔ایک خبر تو یہ گرم ہے کہ پی سی بی بھارت کی جانب سے پاکستان آمد پر انکار کے بعد اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے جو جواب میں بھارت جا کر ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر سکتا ہے مگر بھارت نے نئی چال کے تحت حالیہ آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستانی ٹیم کیلئے ویزوں کی یقین دہانی کرادی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں بھی ایشیاء کپ کے کچھ میچز پاکستان سے باہر کرانے پر اتفاق کیا گیا جس پر پی سی بی حکام کو بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طویل تعطل کے بعد دونوں ممالک تیزی سے مفاہمت کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے تحت دونوں ٹیمیں نیوٹرل مقام پر مقابل آسکتی ہیں جس کی تصدیق نہیں ہوئی مگر یو اے ای،عمان،سری لنکا اور یہاں تک کہ انگلینڈ بھی میزبانی کے ممکنہ امیدوار ہیں جن کیلئے کم و بیش دو پاک بھارت مقابلے دلچسپی کا باعث ہیں جن کی تعداد فارمیٹ کے لحاظ سے تین بھی ہو سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو شیڈولنگ کے ساتھ سفری منصوبے اور براڈکاسٹر کے ساتھ بات چیت کیلئے تمام شریک ممالک کو اعتماد میں لے چکا ہے تاہم ستمبر کا موسم ممکنہ نیوٹرل وینیو کے تعین کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں