پانچواں ون ڈے :پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کا پلٹ کر وار

پانچواں ون ڈے :پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کا پلٹ کر وار

ہرارے (اسپورٹس رپورٹر)پانچویں ون ڈے میں پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے 177 رنز سے کامیابی ممکن بنا کر چھ میچوں کی سیریز برابر کرنے کا امکان روشن کرلیا۔

چھ تبدیلیوں کے ساتھ میدان سنبھالنے والی ہوم ٹیم نے سکندر رضا کی شمولیت کے ساتھ قیادت کا منصب ویلنگٹن مساکاڈزا کے بجائے شان ولیمز کے حوالے کردیا جنہوں نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی تو پاکستان شاہینز کے عمران بٹ 64 اور حسیب اللہ 62 رنز بنا کر 139 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کرنے میں کامیاب رہے مگر عمیر بن یوسف نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھ وکٹوں پر 314 رنز تک پہنچا دیا جس کیلئے ناقابل شکست 24 رنز بنانے والے عامر جمال کے ساتھ ان کی ساتویں وکٹ پر 64 رنز کی رفاقت بھی اہم رہی۔برینڈن مفوٹا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں پاکستانی بالرز نے کسی حریف بیٹر کو وکٹ پر جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور سکندر رضا سمیت 71 رنز پر پانچ وکٹیں گرا دیں۔کلائیو مداندے نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے مگر پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 137 رنز پر سمٹ گئی۔شاہنواز ڈاہانی اور قاسم اکرم نے تین،تین جبکہ مہران ممتاز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں