ایشیاء کپ کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے بعد ہوگا

ایشیاء کپ کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے بعد ہوگا

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں کا کہنا ہے کہ ایشیا ء کپ سے متعلق فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے بعد کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز بی سی سی آئی اجلاس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اے سی سی کی میٹنگ کے بعد ایشیاء کپ کے وینیوز کا تعین کیا جائے گا کیونکہ میزبان ملک پاکستان نے کانٹی نینٹل چیمپئن شپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل پیش کر رکھا ہے جس میں پاکستان اور یو اے ای کو وینیوز رکھا گیا ہے مگر انہیں دیگر اراکین کی جانب سے اس پر رضامندی نہیں مل سکی لہٰذا رواں برس ایشیاء کپ کا مستقبل اسی وقت طے ہو سکے گا جب تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں